کاروار:28؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) زمین کی قلت، جگہ کی غیر دستیابی ، زمین کا مسئلہ جیسے مسائل کا بہانہ نہ کرتےہوئے اگلی ترقی جائزہ میٹنگ میں یعنی 9نومبر سے قبل ہر تعلقہ کی تعمیراتی تفصیلات سونپنے کا ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگاایم نے سخت ہدایت دی ۔
ضلع پنچایت ہال میں جمعرات کو منعقدہ این آر ایل ایم منصوبہ ترقی جائزہ میٹنگ میں بات کرتےہوئے سی ای اؤ نے کہاکہ زمین کی قلت یا غیر دستیابی کا مسئلہ عام ہے۔ اس کے لئے متبادل انتظام کرنا افسران کی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک تعلقہ میں نرسری پلاٹ کا قیام ۔ سال 2022-2023کےلئے کامن ورک شیڈ کو لازمی طورپر روبہ عمل میں لانا ہے اور اس کے تعلق سے اگلی میٹنگ میں جانکاری دینے کو کہا۔
میٹنگ میں استری سامرتھیا منصوبے کی پیش کش کی گئی ۔ عورتوں کی جانب سے تیار کئےجانےو الے دستکاری اشیاء کی ترقی ، فروغ، ٹیکس وصولی وغیرہ کےمتعلق غور کیاگیا ۔ اور حالیہ طورپر ضلع کے گرام پنچایتوں کو دئیے گئے پی اؤایس مشینوں سے پیش آنے والے مسائل پر توجہ دینے کےلئے کینرا بینک کی ٹکنیکل ٹیم کو ہدایت دی گئی ۔ میٹنگ میں این آر ایل ایم کا تعلقہ عملہ ، یو این ڈی پی ضلع پنچایت کا عملہ ، منصوبہ جات افسر وغیرہ موجود تھے۔